کوہاٹ میں پولیو کے نئے کیس کاانکشاف مقامی انتظامیہ نے بچے کے والد کو قطرے نہ پلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا
جمعہ 23 جنوری 2015 14:51
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) پولیو کے ایک نئے کیس کا انکشاف ہونے کے بعد کوہاٹ انتظامیہ نے بچے کے والد کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ دو ہیلتھ سپروائزروں اور ایک پٹواری کو بھی اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔
(جاری ہے)
کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انکوائری کے بعد جب انھیں علم ہوا کہ بچے کے والد ملا محمد یوسف نے پولیو رضاکاروں کو اپنے بچے کو قطرے پلانے کی اجازت نہیں دی تھی تو انھوں نے بچے کے والد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
گرفتار کیے گئے سرکاری افسران میں سپروائزر شہزاد میر اور زر جانان جبکہ پٹواری محسن اقبال شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو ایم پی او (خدشہ نقص امن) کے سیکشن 3 کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا گیا انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر رواں سال 56 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔کوہاٹ میں بچوں کو پولیو کے قظرے پلوانے سے روکنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیاجن کی شناخت عامر خان اور حسن خان کے نام سے ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.