نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین سپورٹس اکیڈمیز میں تربیت دلائیں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور،
نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پلیٹ فارم مہیا کردیا، نوجوانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ رزلٹ دیں
جمعہ 23 جنوری 2015 21:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین سپورٹس اکیڈمیز میں تربیت دلائیں گے اور دنیا کے نامور کوچز سے پاکستان آکرکھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،جتنا ٹیلنٹ ہمارے نوجوانوں میں ہے، دنیا کی کسی قوم کے نوجوانوں میں نہیں ہے، میں نے دنیا کی کئی قوموں کو قریب سے دیکھا ہے ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا دنیا کا کوئی نوجوان مقابلہ نہیں کرسکتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور یہ پلیٹ فارم سپورٹس بورڈ پنجاب نے مہیا کردیا ہے، اب نوجوانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ رزلٹ دیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے منعقد ہونیوالی خواتین کی پہلی قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مزید کہا کہ جب میں طالب علم تھا تو مجھے سپورٹس کا بہت شوق تھا مگر کھیلنے کی کوئی خاص سہولت میسر نہیں تھی، اس وقت تہیہ کرلیا تھا کہ جب بھی موقع ملا نوجوانوں کو سپورٹس کی بھرپور سہولتیں اور پلیٹ فارم فراہم کروں گا اور اب مجھے فخر ہے کہ میں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، ہم اپنے کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں تربیت کے لئے بھیجیں گے اور دنیا کے نامور کوچز ہمارے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے ملک بھر میں سپورٹس فروغ پائے گا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں گراس روٹ لیول تک بچوں کو سپورٹس کی سہولتیں فراہم کی، پنجاب یوتھ فیسٹیول کو دنیا بھر میں سراہا گیا، کبڈی کے میدان میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے، یہ کامیابیاں انتھک محنت کا نتیجہ ہیں، انہوں نے کہاکہ پینٹاتھلوں گیمز کے فروغ کیلئے بھی سپورٹس بورڈ پنجاب تعاون کررہا ہے، خواتین کی پہلی قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہی منعقد ہوئی ہے،پینٹاتھلون گیمز کو نوجوانوں میں متعارف کرائیں گے اور اسے مزید فروغ دیں گے۔پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر ریاض فتیانہ نے کہا کہ پینٹاتھلون گیمز کو پاکستان میں متعارف کرایا ہے، ہم تعاون پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ میں خود سپورٹس بورڈ پنجاب کا چیئرمین رہا ہوں، میرے دور میں سپورٹس بورڈ پنجاب اتنا ایکٹو نہیں تھا جتنا اب ہے اس کا کریڈٹ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو جاتا ہے، ان کی کوششوں سے آج پنجاب پورے ملک میں سپورٹس کے حوالے سے اول نمبر پر ہے، عثمان انور نے سپورٹس کو بحال کیا، گینز ورلڈ ریکارڈ بنائے، کبڈی کے کھیل کو دورباہ زندہ کیا، یہ سب ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے، فیڈریشن کی نائب صدر تنزیلہ عامر چیمہ اور چیئرپرسن وومن ونگ عابدہ عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی پہلی قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے ہمیں مسائل کا سامنا تھا مگر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا، تنزیلہ عامر چیمہ نے کہاکہ میری بہت خواہش تھی کہ میں خود جاکر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو دیکھوں کیونکہ انہی کی کوششوں کی وجہ سے پنجاب میں سپورٹس بحال ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پینٹاتھلون چیمپئن شپ کے انعقاد سے خواتین کا بہت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جلد ہی خواتین کے دیگر ایونٹس بھی منعقد کرائے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے چیمپئن شپ کی فاتح پنجاب کی ٹیم کو وننگ ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.