پمز اسپتال میں نرس کو گولی لگنے کا معمہ حل ہوگیا۔۔۔
نرس نے محبت کی ناکامی پر خود گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ ابتدائی رپورٹ
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) : پمز اسپتال میں نرس کو گولی لگنے کا معمہ حل ہوگیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نرس نے محبت کی ناکامی پر خود گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں گزشتہ رات فائرنگ سے زیرتربیت نرس شدید زخمی ہوگئی،جس کے بعد نرس کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور صبح ہوتے ہی واقع کی کھوج لگا لی۔
پولیس کے مطابق گولی کسی اور شخص کی جانب سے نہیں چلائی گئی، بلکہ محبت کی ناکامی پر متعلقہ نرس نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نرس جس شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی اس کی شادی کہیں اورہوگئی، جس پر زوبیہ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی ماری، پولیس نے زوبیہ کا پستول اور ایک گولی برآمد کرلی۔(جاری ہے)
زخمی نرس زوبیہ نیابھی تک پولیس کوبیان نہیں دیا۔
پولیس نے نرس کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، جس سے تحقیقات میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق زوبیہ نامی نرس کو ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کے سامنے گولیاں لگیں،جس سے وہ شدید زخمی ہوئی، بعد ازاں نرس کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق بائیس سالہ زوبیہ کو پیٹ میں گولی لگی، زوبیہ پمز نرسنگ اسکول میں تیسرے سال کی طالبہ ہے، وہ اسپتال کے اندر ہی موجود اپنے ہاسٹل میں جا رہی تھیمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.