سرگودھا،آکسیجن نہ ملنے پر ایک اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)سرگودھا میں آکسیجن نہ ملنے پر ایک اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد22 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھامیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایک اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا ہے ۔ہسپتال حکام کے مطابق بچے کی موت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے واقع ہوئی ۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد22 ہوگئی جبکہ 11 نومبر سے اب تک جاں بحق بچوں کی تعداد96 تک جا پہنچی ہے۔