سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا نظم و نسق منتخب نمائندوں کے سپرد نہ ہونے سے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘ رشوت کے بغیر سرکاری اداروں میں کوئی کام نہیں ہو رہا‘ پنجاب میں بیوروکریسی کی مکمل گرفت‘ ڈی سی او صاحبان سیاہ سفید کے مالک بن گئے‘ تعمیراتی اور دیگر میگا پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف‘ محکمہ اینٹی کرپشن بھی بیورو کریسی میں شامل افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:17
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا نظم و نسق منتخب نمائندوں کے سپرد نہ ہونے سے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘ رشوت کے بغیر سرکاری اداروں میں کوئی کام نہیں ہو رہا‘ پنجاب میں بیوروکریسی کی مکمل گرفت‘ ڈی سی او صاحبان سیاہ سفید کے مالک بن گئے‘ تعمیراتی اور دیگر میگا پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف‘ محکمہ اینٹی کرپشن بھی بیورو کریسی میں شامل افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں‘ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔
24 جنوری 2015ء کے مطابق گزشتہ سات سال سے پنجاب بھر میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور اس کے ماتحت اداروں جن میں یونین کونسل‘ تحصیل کونسل‘ ٹاؤن کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسل کی سطح پر نوے ہزار کے لگ بھگ عوام کے منتخب نمائندے کام کر رہے تھے جبکہ گلی محلہ قصبو ں اور شہر کی سطح پر عوام اپنے جائز کاموں کے لئے ان اداروں کے منتخب نمائندوں جن میں کونسلر‘ یونین کانسل ناظم اور نائب ناظم کے ساتھ ساتھ ٹاؤن ناظم اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ضلعی ناظم سے رجوع کرتے تھے جس سے عوام کو نچلی سطح پر مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی اور دیگر منصوبہ جات پر بروقت کام مکمل ہو جاتا مگر ایک منظم سازش کے تحت اس نظام کو گزشتہ سات سال سے معطل کر کے کونسلر سے لے کر ضلعی ناظمین تک تمام اختیارات مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر ضلع کے ڈی سی او کے سپرد کر دیئے اس طرح ضلع کا ڈی سی او اپنے اپنے اضلاع میں تمام صوبائی محکموں کا سربراہ مقرر ہو گیا ہے اور ہر ادارے میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ایڈمنسٹریٹر سٹی گورنمنٹ کی حیثیت سے استعمال کرنے شروع کر دیئے ایک لحاظ سے یہ اختیارات وزیراعلیٰ کے اختیارات کے برابر ہیں جبکہ ڈی سی او کسی کو جوابدہ نہ ہے اس طرح اسے سیاہ اور سفید کا مالک بنا دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.