خیرپور ،مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ کے دوران قرآن پاک کے اوراق اور نبی اکرم کی توہین پر مبینی مواد نالیوں سے برآمد ہونے کے خلاف فاروق اعظم چوک پر حتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:25
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) خیرپور شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ کے دوران قرآن پاک کے اوراق اور نبی اکرم کی توہین پر مبینی مواد نالیوں سے برآمد ہونے کے خلاف فاروق اعظم چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور سنی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں مولانا عبدالماجد ہنجراہ‘ مولانا صدرالدین پھلپوٹو‘ سید پریل شاہ‘ مولانا عبدالکریم مری ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت قرآن کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں‘ غیرت مسلم زندہ ہے‘ اسلام کے دشمن یاد رکھیں ان کی ناپاک سازشیں ہمیشہ کی طرح ناکامی سے ہمکنار ہوں گی۔
قرآن کریم اور نبی کریم کی توہین کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں‘ نبی کریم کی توہین عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں ہونے والی قرآن پاک کی توہین کے واقعات میں ملوث ملعونوں کو اب تک گرفتار کرلینا چاہئے تھا‘ ایس ایس پی خیرپور نے مزید مہلت طلب کی ہے لہذا ایک ہفتہ کی مزید مہلت دیتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ مجرموں کی عدم گرفتاری پر آئندہ جمعہ سنی ایکشن کمیٹی کی طرف سے ریلوے ٹریک لقمان پر دھرنا دیا جائے گا اور اس روز اہل سنت کانفرنس میں بھی سخت احتجاج کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.