قرطبہ چوک سے شمع چوک تک تعمیراتی کا م مکمل ہونے پرصنم چوک اور ایڈن سنٹر پر قائم ڈائیورشن ختم کردی گئیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے فیروز پور روڈ قرطبہ چوک سے شمع چوک تک تعمیراتی کام مکمل ہونے پر صنم چوک اور ایڈن سنٹر کی ڈائیورشن کھلوا دیں جس کے بعد قرطبہ چوک سے جیل روڈ اور فیروزپور روڈ دونوں طرف ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی ۔اس دوران سی ٹی او دو گھنٹے تک خود موقع پر موجود رہے اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں سے چلایا جاتا رہا ۔شب وروز محنت اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی مہذب اور شائستہ رکھیں ،مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔شہری کسی بھی تجویذ یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915اور موبائل فون سے 1915ڈائل کر سکتے ہیں۔