عمرہ ’ریحام خان‘ کی خواہش تھی، جوڈیشل کمیشن بنا تو دھاندلی ثابت ہو جائے گی: عمران خان
ہفتہ 24 جنوری 2015 18:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں کی تھی تو ہمارا ڈارفٹ قبول کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائے، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ جب بھی کمیشن بنا دھاندلی ثابت ہو جائے گی، عمرے کیلئے جانا ریحام خان کی خواہش تھی۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شادی کے فوری بعد عمر ہ کرنے جانا کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں تھا بلکہ میری بیوی کی خواہش تھا، وہاں جا کر بھی پاکستان اور نئے پاکستان کیلئے ہی دعائیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے، ملک میں نہ تو بجلی ہے، نہ گیس اور نہ ہی پٹرول، ملک بند کرنے کی دھمکی تو ہم نے دی تھی مگر حکومت نے خود ہی ملک بند کر دیا تھا، جس دن ہم نے ملک بند کیا حکومت بھی نہیں چل سکے گی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بدترین انتخابی دھاندلی ہوئی ، اس میں افتخار چوہدری، جسٹس رمدے سمیت نجم سیٹھی بھی ملوث تھے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری پارٹی صرف خیبر پختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی کیونکہ صرف وہاں ہی شفاف انتخابات ہوئے تھے، اگر کسی کو وہاں دھاندلی تحقیقات کروانی ہیں تو ابھی کمیشن بنادیتے ہیں۔ عمران خان خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کردہ ڈرافٹ کے تحت بننے والا کمیشن بے اختیار ہو گا، ہم دونوں ڈرافٹ قانونی ماہرین کو دکھا دیتے ہیں کہ کونسا بہتر ہے، اسی پر کمیشن بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ بد نیتی پر مبنی ہے مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں صرف دہشتگردی کیخلاف سپورٹ کر رہے ہیں، اگر جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہوا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور اس ملک میں جمہوریت کا دفاع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.