آئی سی اے پی میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے (انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد
اتوار 25 جنوری 2015 16:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی )کی ناردرن ریجنل کمیٹی انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے تعاملی ویبی بار(انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد کیا۔ ناردرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ نے اپنے مختصر تاثرات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا، انہوں نے این آرسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً ایم اے لطیف کا ذکر کیا جنہوں نے کامیابی سے ای لرننگ پروگرام شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے ارا کین سفر کی پریشانی میں الجھے بغیر لاگ ان کی مدد سے اس پروگرام میں شریک ہو سکیں گے ، صرف اس کے لئے ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی۔(جاری ہے)
ای لرننگ کی مدد سے مشکلات کے بغیر سیکھنے کا عمل آسان ہو جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی یہ پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے کا مستقل ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ای لرننگ پورٹل آئی سی اے پی کے لئے ایک منفرد او ور جدید عمل ہے جس کی مدد سے ارکان اپنی ٹریننگز اور پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کے اخراجات کئی گنا کم ہو جائیں گے۔
ای لرننگ این آر سی کی ارکان کی صلاحتیوں میں اضافے کے لئے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کی طویل المدتی پالیسی کا حصہ ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر محمد مقبول نے کارپوریٹ گورننس ،پاکستان کوڈ آف کارپوریٹ گورننس فار لسٹڈ کمپنیز اینڈ پبلک سیکٹر اینٹی ٹیز سمیت کاروپریٹ گورننس سے متعلقہ عملی ٹولز پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ای لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سجاد حسین گل، ایم اے لطیف ، ناردرن ریجنل کمیٹی کے ڈپٹی منیجر اور کے ارا کین نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.