لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا
پیر 26 جنوری 2015 12:06
بن غازی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا ہے۔لیبیا کے وزیرداخلہ عمر الزانکی نے بتایا کہ ملک کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسن الصغیر کو مشرقی شہر البیضاہ کے ایک ہوٹل سے مسلح افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں معمر قذافی کے نکالے جانے کے بعد ملک میں اقتدار کے حصول کیلئے مختلف گروں کی حمایت یافتہ دو مختلف حکومتیں اوراسمبلیاں کام کررہے ہیں۔
ادارے کے مطابق لیبیا میں اغوا کی کارروائیاں ایک عام سی بات ہے۔لیبیا کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے وزیراعظم عبداللہ التھینی اوران کی کیبنٹ ملک کے جنوبی حصے پرحکومت کررہی ہے جن کو ایک مسلح گروپ لیبیا ڈان کی حمایت حاصل ہے۔مذکورہ مسلح گروپ نے ملک کے دارلحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے بعد پرانی اسمبلی کو دوبارہ بحال کرکے نئی حکومت قائم کی جسے جنرل نیشنل کانگریس اسمبلی کا نام سے جانا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.