سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل طریقہ کار کیخلاف جنوری 2013ء میں خارج کی گئی درخواستیں سماعت کیلئے بحال کردیں
پیر 26 جنوری 2015 12:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل طریقہ کار کیخلاف جنوری 2013ء میں خارج کی گئی درخواستیں سماعت کیلئے بحال کردیں‘ دو ہفتوں میں درخواستوں کو سماعت کیلئے لگانے کا حکم‘ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت کے باوجود سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا۔ یہ حکم پیر کے روز جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کرنل (ر) اکرم کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔
کرنل (ر) اکرم نے 2010ء میں درخواست دائر کی تھی تاہم یہ درخواست جنوری 2013ء میں عدم پیروی کی وجہ سے خارج ہوگئی تھی۔ عدالت نے یہ درخواست دوبارہ سماعت کیلئے بحال کردی۔ کرنل (ر) اکرم نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کورٹ مارشل کے دوران ملزم کو الزامات کی چارج شیٹ تک نہیں دی جاتی۔(جاری ہے)
ملزم کو یہاں تک نہیں پتہ ہوتا کہ اسے کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔
ملزم کو کسی قسم کے ریکارڈ تک بھی رسائی نہیں دی جاتی ملزم کو دی گئی اپیل کی سہولت بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے درخواستوں کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ عدالت یہ درخواستیں پہلے ہی عدم پیروی پر خارج کرچکی ہے اور ایک سال بعد درخواستوں کی بحالی کی قانون اجازت نہیں دیتا جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہم ہے اسلئے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ بعدازاں عدالت نے درخواستیں بحال کرتے ہوئے دو ہفتوں میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.