بدعنوانی کے پرانے کیسزپر تحقیقات کا عمل تیز کردیا گیا ،ڈی جی نیب سندھ
پیر 26 جنوری 2015 13:09
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ڈی جی نیب سندھ کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم نے کہا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی سے متعلق پرانے کیسزپر تحقیقات کا عمل تیز کردیا گیا ہے اوراس حوالے سے متعدد کیسز کے ریفرنس عدالتوں میں جمع بھی کرائے گئے ہیں۔رواں سال نیب کی کارکردگی میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم نے بتایا کہ صوبے کا ایڈمنسٹریشن کا انفراسٹکریچر تباہ حال ہے۔
اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں صرف کاغذوں پر موجود ہیں۔دوسری طرف سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔چار بڑے اسکینڈل ٹڈاپ،این آئی سی ایل اور ترقیاتی اسکیموں پر تحقیقات کی جاری ہیں اور 2ماہ میں کیسز کے ریفرنسز داخل کردیے جائینگے۔(جاری ہے)
قبضہ مافیا اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے میکینزم تیار کرلیا گیاہے۔ واٹر ٹینکر مافیہ،لینڈ مافیہ کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب سندھ کے ڈی جی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی انتظامی امور پر توجہ دی گئی ہے اور زیر التواء کے شکار کیسز کی تحقیقات کو تیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے۔ کوئی سیاسی دباو نہیں ہیں۔ حکومت کا تعاون ہے،اسٹیک ہولڈرز سے اور سی ایم سے ملاقات ہوئی ہے۔نیب ہیڈکواٹرز سے بھی انکوئریز جلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات ہیں۔ گذشتہ سال 374انکوائریز کی گئیں اور سرکاری خزانے میں ساڑھے بارہ ارب روپے جمع کرائے گئے۔ نیب میں ایک مقدمے کی تحقیقات مکمل ہونے میں 8سے 10ماہ کا عرصہ لگتاہے اور رواں سال سومقدمات عدالتوں میں بھیجے جائینگے، جس سے کرپشن میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.