نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے ٹیوٹا کے 6اداروں کو بہترین معیار اور شاندار کارکردگی پر ایکریڈیشن دیدی
پیر 26 جنوری 2015 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے ٹیوٹا کے 6اداروں کو بہترین معیار اور شاندار کارکردگی پر ایکریڈیشن دیدی۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ٹیکنالوجی آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور، فیصل آباد ، رسول ، گجرات ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گوجر خان اور گلبرگ لاہور شامل ہیں۔ وفاقی ادارے کی جانب سے ٹیوٹا اداروں کو ایکریڈیشن انکی بہترین کارکردگی اور بہتربنیادی ڈھانچے کی کی بنا پر دی گئی ہے۔
اس طرح یہ ادارے ، طلبا، والدین اور آجروں کے لئے مزید فائدہ مند ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، جنرل منیجر اکیڈمکس اظہر اقبال شاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ٹیوٹانے اپنے مزید10 اداروں کونیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ساتھ ایکریڈیشن کیلئے نامزد کیا ہے ۔
ان اداروں میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رائیونڈ روڈ ، لاہور ، ٹیکسلا ،سرگودھا ، رحیم یار خان ، پرنٹنگ اینڈ گرافکس آرٹس لاہور ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مغلپورہ لاہور ، قصور ، جہلم ، چیچہ وطنی اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ وفاقی ادارے کی جانب سے ایکریڈیشن ملنے پر ان اداروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ یہ ادارے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ میں مزید بہتر طریقے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ ان اداروں کو ملنے والی ایکریڈیشن سے والدین کو اپنے بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بہتر فنی تعلیمی ادارے کے انتخاب میں مدد ملے گی ۔نوجوان نسل ان اداروں میں بہترین فنی تعلیم و تربیت اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق جدید ٹریننگ حاصل کرینگے۔انڈسٹری مالکان کو ماہر افرادی قوت کی دستیابی میں بھی مدد ملے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.