شہرکے سب سے بڑے صنعتہ علاقے سائٹ میں گیس کے پریشر میں کمی کی صورتحال شدت اختیار کرگئی
پیر 26 جنوری 2015 14:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) شہرکے سب سے بڑے صنعتہ علاقے سائٹ میں گیس کے پریشر میں کمی کی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے،جس کے نتیجے میں پیداواری عمل عملاً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ پیداوار ی عمل معطل ہونے کے باعث متعدد فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔اس ضمن میں سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ رواں ماہ جنوری کے دوران گزشتہ دو ہفتے سے سائٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی میں مسلسل تعطل دیکھا جارہا ہے اور جس وقت گیس کی فراہمی بحال ہوتی ہے تو اس وقت بھی اس قدر کم پریشر ہوتا ہے کہ فیکٹریوں کے بوائلر تک نہیں چل پاتے اور پیداوار مکمل طور پر بند ہو کر رہ جاتی ہے ۔
جاوید بلوانی نے بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران بھی سائٹ انڈسٹری گیس کے شدید تر ین بحران کا شکار رہی اور پیداوار ی عمل بری طرح متاثر رہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود ہمیں بجلی اور گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو ایسی صورتحال ہے کہ گیس کی قلت کے باعث مقامی صنعت کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے اور ایسے میں برآمدات میں اضافے کی باتیں محض خام خیال ہی لگتی ہیں۔جاوید بلوانی نے بتایا کہ سائٹ انڈسٹری کو سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے 85ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے ،تاہم گزشتہ 4 ماہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل اور پریشر میں کمی کے باعث انڈسٹری تباہی سے دوچار ہورہی ہے ،متعدد یونٹس بند ہوچکے ہیں اور ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کا مستقبل بھی دا پر لگ چکا ہے ۔دریں اثنا ذرائع کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے صنعتی علاقے کو درپیش گیس بحران کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں بھی اٹھائے جانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں سائٹ ایسوسی ایشن کی عہدیداران کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.