اکانومی واچ کے صدر نے شرح سود میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا
پیر 26 جنوری 2015 15:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی ترقی پے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
(جاری ہے)
ا نہوں نے کہا کہ اس سے نجی شعبے کو دیا جانے والا قرضہ سستا ہو جائے گا کاروباری لاگت کم جبکہ برآمدات ، اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاری کی مجموعی فضا پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباروں کے ڈیفالٹ میں کمی آ جائے گی جس سے کمر شل بنکوں کے نقصانات کم ہوں گے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ مشکلات کا شکار صنعتی شعبے کو ہو گا۔ ملکی ترقی کے لیے شرح سود میں کمی کافی نہیں بلکہ اس کے لیے سیاسی استحکام، لا قانونیت اور توانائی بحران کا خاتمہ اور دیگر عوامل پر بھی توجہ دینی ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.