آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ دلبود محمڈن ،16اسٹار ،ہنٹر اسپورٹس اور مکران اسپورٹس کی جیت
پیر 26 جنوری 2015 15:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سکسٹین اسٹار نے ملیر نیشنل کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شعیب ،حمزہاور نقیب نے خوبصورت گول اسکور کئے ۔
دوسرے میچ میں دلبود محمڈن ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد بلوچ فائٹر کو 1-0سے ہرا دیا فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں عادل نو ر نے اسکور کیا ،تیسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت افغان جانباز کو 5-2سے زیر کردیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے چوتھے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم مکران اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف راشد منہاس فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ظہیر احمد خان ،سکسٹین اسٹار کے چیئر مین تسلیم انصاری کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکٹری ضمیر السلام اور نذیر انجم بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.