فرانس میں مراکشی ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیدی گئی
جمعرات 29 جنوری 2015 12:24
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)فرانس کی اعلیٰ اپیل عدالت نے ایک فرانسیسی،مراکشی ہم جنس پرست جوڑے کو باہمی شادی کی اجازت دے دی ہے اور پراسیکیوٹرز کے اس موٴقف کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مراکش اور دس دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پرست فرانس میں باہمی شادیاں نہیں کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
فرانس میں 2013ء میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی قانونی طور پر منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مراکشی شہری محمد اور فرانسیسی ڈومنیک نے سرکاری طور پر اپنی شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن ان کی شادی سے صرف دو روز قبل فرانس کے جنوبی شہر چیمبرے سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹرز نے قراردیا تھا کہ ان کی شادی نہیں ہوسکتی ہے۔
انھوں نے ایک سرکاری سرکلر کا حوالہ دیا تھا جس میں قراردیا گیا تھا کہ مراکش ،پولینڈ اور لاوٴس سمیت گیارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری فرانس میں اپنے ہم جنسوں کے ساتھ شادیاں نہیں کرسکتے ہیں۔ان ممالک میں ہم جنس پرستوں کی باہمی شادیوں پر پابندی ہے اور انھوں نے فرانس کے ساتھ بھی دوطرفہ سمجھوتوں پر دستخط کررکھے ہیں جن کے تحت ان ممالک کے شہریوں پر لازم قراردیا گیا ہے کہ وہ فرانس میں رہتے ہوئے اپنے آبائی ممالک کے قوانین کا بھی احترام کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.