گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن متھرا کالج کی احتجاجی ریلی،
طلباء نے فرانسیسی سفارتکارکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 29 جنوری 2015 20:28
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) گورنمنٹ ڈگری کالج متھرامیں انصاف سٹونٹس فیڈریشن نے فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور شان نبی ﷺمیں گستاخی پرغم و غصے کا اظہار کیا۔ریلی سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنماؤں بہرام شاہ، دوست محمد اور عدنان خان نے خطاب کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا اور آزادی اظہارکے نام پر اسلام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی دل آزاری پر دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہولوکاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں اور ہمارے پیارے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر اقوام متحدہ اور پوری دنیا خاموش ہے۔ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ عالمی سطح پر شدید احتجاج کریں اور ہر فورم پر اس اقدام کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں ۔انھوں نے مسلمانوں سے فرانس کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ریلی میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فرانس کی حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.