سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کا ریٹائر کے باوجود سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ برقرار
جمعہ 30 جنوری 2015 13:26
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء )سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے ریٹائر ہونے کے بعد ایک سال گزارنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کوشش کے باوجود شعیب سڈل سے سرکاری رہائش کا قبضہ واپس نہیں لے سکی ہے ۔سابق وفاقی ٹیکس محتسب ریٹائرمنٹ کے بعد چھ ماہ تک اس گھر میں رہنے کے حقدار تھے لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال سے زائد کاعرصہ ہوچکا ہے لیکن وہ فی الحال یہ سرکاری رہائش چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان شعیب سڈل سے سرکاری رہائش گاہ واگزار کروانے میں رکاوٹ ہیں کیونکہ سٹیٹ آفس کا شعبہ انفورسمنٹ جب بھی پرتعیش سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کیلئے گیا تو مولانا فضل الرحمان کی مبینہ مداخلت پر انفورسمنٹ کے عملے کو واپس بلا لیا گیا اس حوالے سے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سرکاری مکانات پر کئی اہم لوگ قابض ہیں ہم اپنی کوشش کرتے رہتے ہیں قبضہ مل جائے تو اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اگر کسی اتھارٹی کا فون آجائے تو خالی لوٹ آتے ہیں ہم یہ معاملات قائمہ کمیٹیوں کو بھی بتا چکے ہیں مگر بااثر لوگوں کیخلاف ہم کچھ نہیں کرپاتے ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.