اسلامی ممالک چند مدارس کو فنڈنگ کررہے ہیں ، وزارت داخلہ
جمعہ 30 جنوری 2015 16:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ اسلامی ممالک چند مدارس کو فنڈنگ کررہے ہیں ، حکومت ان فنڈنگ کے استعمال کی نگرانی کررہی ہے ۔ جمعہ کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سیدہ صغریٰ امام کے سوال پر وزیر داخلہ کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ مسلم ممالک کی طرف سے کی گئی فنڈنگ کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نگرانی کی جاتی ہے سکیورٹی کے تناظر میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی مخصوص درجہ بندی کی گئی ہے اس امر کی نشاندہی قومی داخلی سکیورٹی پالیسی میں کی گئی ہے وزیر داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایف سی میں 27201 افراد کو تعینات کیا گیا ہے ملک میں امن وامان کے قیام پر گزشتہ سال 1006 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اسلام آباد میں 2008ء میں 188کلاشنکوفیں ، 139رائفلیں 44بور کی ، 22بور رائفلیں 82عدد ، ایم ایم رائفلیں 82 عدد ، پستول 4510، ریوالورز 294، بارہ بور 611، میگزین 901، موزر 5، چھریاں 219، کارتوس 146777 ، گرنیڈ 49، خود کش جیکٹیں 14عدد شامل ہیں جو قبضے میں لی گئی ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.