حکومت سنبھالنے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی ،پٹرل کی قیمتیں مزید کم کریں گے:نواز شریف
جمعہ 30 جنوری 2015 16:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) وزیراعظم نوا ز شریف نے کہاہے کہ ان کے دور حکومت سے پہلے کراچی سٹاک ایکسچینج 19916پر تھا اور اللہ کے فضل سے حکومت سنبھالنے کے بعد انڈیکس میں واضح تیز ی آئی ہے جس کے بعد انڈیکس34606پر آگیا اور آئندہ بھی اسی طرح ترقی کی جانب گامزن رہے گا،پٹرول کی قیمت مزید کم کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کراچی سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سٹاک ایکسچینج منیب کمال سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوا ز شریف نے کہاکہ انہیں سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرکے نہایت خوشی ہوئی کیونکہ یہ کامیابی کی جانب گامزن ہے اور اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں جو کہ اس ٹیم کے کیپٹن ہیں ۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گورنر ہاﺅس میں اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور آئی جی جی سندھ نے یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ قاتلوں کیخلاف ایک ماہ کے اندر ان کیخلا ف کارروائی کی جائے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دو بڑی جماعتیں ہیں اور ان کے اشتراک سے کراچی اور پورے ملک میں امن وامان قائم کریں گے کیونکہ دونوں پارٹیوں میں ہم آہنگی پاکستان کے مفاد میں ہے اور کراچی میں امن وامان صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دونوں پارٹیوں کے آپس میں اچھے تعلقات بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیوں کی رضامندی اور اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیاہے اور اس کے تحت قانون بنایا جارہاہے اور ملٹری کورٹس قائم کی گئیں جہاں دہشت گردوں کے مقدمات چلائے جائیں گے اورانہیں سزائیں دی جائیں گی۔ نوا زشریف نے کہا کہ ملک میں بجلی جیسے بڑے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لیے دن رات کوششیں کی جارہی ہیں ہیں اور ان بحرانوں پر جلد قابو پا لیاجائے گا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا دور حکومت ختم ہونے سے پہلے بجلی اور گیس جیسے مسلوں کو ختم کر دیں گے ۔انہیں سیاست عزیز نہیں ہے بلکہ پاکستان اور اس کی ترقی عزیز ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں تفریق ہے ملک کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتیں ایک صف میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.