جان کیری کو جرمانہ ، ایسی کیا وجہ تھی؟؟
جمعہ 30 جنوری 2015 16:31
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) امریکہ کے سیکر ٹری آف سٹیٹ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
امریکی اخبار کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونے والی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر50 ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل منشن میں رہائش پذیر ہیں جبکی ان کے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے اسٹریٹ کہلاتی ہے۔
ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ جان کیری فوری طور پر جرمانہ کی رقم ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ جس وقت برفانی طوفان آیا تھا اس وقت جان کیری امریکی صدر براک اوبامہ کے ہمراہ سعودی عرب میں سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات پر تعزیت کرنے کے لیے موجود تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق شہر کی سب سے مشہور شخصیت پر جر مانہ ایک عوامی سر زنش ہے ۔ یاد رہے کہ امریکہ میں آنے والے برفانی طوفان سے کافی لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.