نرسنگ طالبات کو بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی سکیم میں شامل کیا جائے‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
جمعہ 30 جنوری 2015 16:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ نرسوں کے بغیر ہیلتھ کئیر سسٹم کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ نرسیں دکھی انسانیت کی خدمت کے بے لوث جذبہء قربانی، بیماریوں کے خلاف اعلان جنگ اور مایوسی کی جگہ جینے کی امنگ ، امید اور صحت کا استعارہ ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نرسوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر کے اس شعبے کیلئے مسیحا ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ نرسنگ طالبات کو بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی سکیم میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اب ہر طالب علم کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے چاہے خواہ طالب علم کا تعلق علم کے کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو -انہوں نے کہا کہ دنیا علم و تحقیق کے پر لگا کر جس تیزی سے بلندیوں کی طرف محو پرواز ہے اس کا ساتھ دینے کے لئے ہماری حکومت کو تمام طالب علموں کو لیپ ٹاپ کے ہتھیار سے لیس کرنا ہو گا اور اس سکیم میں نرسوں کو بھی بلا امتیاز شامل کر لینا چاہیے - پرنسپل نے نرسنگ سکول کی لائبریری کی اپ گریڈیشن اور نئی کتب کی خرید کیلئے پانچ لاکھ روپے کی رقم کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.