شان رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے، شیخ علامہ فریدی

جمعہ 30 جنوری 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شبان غربا ء اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ شان رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے اور رحمت اللعا لمینﷺ کی ناموس کیلئے امت مسلمہ سروں پر کفن باندھ لیں وہ جامع مسجد تقویٰ گلبہا ر میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتما ع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ نہ صرف ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء کرام کے سرد ا رہیں بلکہ آپﷺ ان کی امتوں کے بھی سردار ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ رب العزت نے آخرت میں مقام محمود جیسا قابل رشک مقام آپ ﷺ کیلئے ر کھا ہے انہوں نے کہا کہ یہودی استعماری قوتیں اسلام کے کثرت کیساتھ پھیلنے سے خائف ہو کر او چھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں انہو ں نے علماء و مشائخ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی اشاعت کیلئے میڈیا سمیت تمام ذرائع کا بھر پور استعمال کریں اور اپنے اخلاق و حسن سلو ک سے لوگوں میں دین کی بھرپور تبلیغ کریں اسلام دنیا کا سب سے بڑا اور بہترین دین ہے ۔