گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانسیسی سفیر کو فی الفورملک بدرکیاجائے، جے یوپی نورانی،
مسلم حکمران مغربی آقاؤں کے بجائے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں، قاضی احمدنورانی، رفیع الرحمٰن، بشیرالقادری ودیگر کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب
جمعہ 30 جنوری 2015 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کی ہدایت پر ملک بھریوم تحفظ ناموس رسالت منایاگیا، اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اجتماعات جمعہ کے بعدمساجد کے باہر اور دیگر مقامات پر مغربی ممالک میں شان رسالت میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ مساجد میں علماء کرام نے نماز جمعہ کے خطابات میں متعدد قراردادیں منظورکرائیں۔
مظاہروں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، علامہ غلام یٰسین گولڑوی،مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی، مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، مفتی نورالہادی نعیمی،علامہ عبدالغفاراویسی، مفتی نثاراحمدقادری، قاری رفیق چشتی،علامہ غلام غوث گولڑوی، قاری محمد ادریس قاضی،مولاناخلیل احمدنورانی، مولانا راؤ منظور علی القادری، مولاناعاشق حسین فریدی، قاری جہانزیب ہزاروی، مولانامحمدعثمان غوری نورانی، مفتی غلام مصطفےٰ سعیدی، مولاناعبدالرحمٰن صابری ودیگر نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اسلامی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور گستاخوں کو تحفظ دینے پر اصرارکرنے والے ملک فرانس کے سفیر کواحتجاجاً فی الفور ملک بدر کرے اور اپناسفیر واپس بلائیں اور عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ میں اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.