اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 10 فیصد سے زائد کمی کی سفارش کر دی‘ پہلی دفعہ سی این جی‘ پیٹرول سے 9 روپے فی کلو گرام سستی ہو جائے گی
جمعہ 30 جنوری 2015 23:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ماہ فروری کے لئے پیٹرولیم مصنوعات میں 10 فیصد سے زائد کمی کی سفارش کر دی ہے۔ یہ سفارش مشرق وسطیٰ میں خام تیل کی قیمت میں 47 ڈالرز فی بیرل کی کمی کے بعد کیا گیا ہے۔اس کمی سے پیٹرول مصنوعات 15 سال سے زیادہ کی کم ترین سطح پر آجائیں گی۔ وزارت پیٹرولیم کے ایک سابق سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع رکھنی چاہئے کہ اس کمی کے فوائد عوام تک پہنچیں گے۔
گزشتہ ماہ حکومت نے تیل کی مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس 5 فیصد تک بڑھا دیا تھا تاکہ جی ایس ٹی خسارے کو پورا کیا جا سکے۔ اوگرا نے جمعرات کے دن وزارت پیٹرولیم و فنانس کو سفارشات پر مبنی سمری ارسال کی۔ سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.73‘ مٹی کے تیل میں 18 فیصد‘ لائیٹ ڈیزل آئل میں 17.5 فیصد اور ایچ او بی سی میں 16 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.