ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت حاصل کردہ قرضوں پر شرح سود1.5فیصد کمی سے 6فیصد مقرر
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:18
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت حاصل کردہ قرضوں پر شرح سود7.5فیصد سے کم کرکے 6فیصد مقرر کر دی ہے۔
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کے انفرااسٹرکچر ہاوٴسنگ اینڈ ایس ایم ای فنانس ڈپارٹمنٹ کے سرکلرکے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق پیر2فروری سے تاحکم ثانی کیا جائے گا، کارپوریٹ قرض داروں اور ایس ایم ایز کے لیے بینکوں کا اسپریڈ بالترتیب 1اور 2 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے طویل مدتی قرضوں کی اسکیم (ایل ٹی ایف ایف) کے قرضوں پر بھی شرح سود 9فیصد سے کم کرکے 7.5فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، اس شرح سود کا اطلاق بھی 2فروری سے تاحکم ثانی 10سال کی مدت تک کے قرضوں پر کیا جائے گا، ایل ٹی ایف ایف اسکیم کے لیے شریک فنانشل انسٹی ٹیوٹ کے لیے اسپریڈ 3، 5 اور 10سال کے قرضوں کے لیے بالترتیب 1.5فیصد، 2.5 فیصد اور 3فیصد برقرار رہے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.