سی ڈی اے کی غیر معیاری ،ذائد المیعاد اور مضر صحت کھانے پینے کی ا شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیز
اتوار 1 فروری 2015 16:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء ) سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد کی ہدایت پر ہیلتھ سروسز ڈائر یکٹوریٹ غیر معیاری ،ذائد المیعاد اور مضر صحت کھانے پینے کی ا شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔جبکہ ہیلتھ سرورسز ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں خصوصی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران سی ڈی اے آرڈیننس 1960کے PPFسیکشنز کی خلاف ورزی کے مرتکب مجموعی طور پر15 افراد کو نوٹسزجبکہ 8افراد کے چالان کئے۔
غیر معیاری اور ذائد المیعاد شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری اس مہم کے دوران مرکز ایف11-میں ایک بیکری کو جزوی طور پر سر بمہر کر دیا جبکہ ٹوٹی ہوئی اور غیر معیاری5پلیٹس،ٹوکریاں، کپ اور چائے بنانے والی کیتلی اور برتن تلف کئے گئے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی خصو صی ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے ہر ایک ٹیم کی سربراہی ایک فوڈ انسپیکٹر کر رہاہے جبکہ یہ ٹیمیں براہ راست ہیلتھ آفیسر کے زیر نگرانی کام کر رہی ہیں ۔
ان ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی روزانہ کی بنیاد پرلیا جا رہا ہے۔سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے سی ڈی اے کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیرمعیاری اور مضر صحت مشروبات اورگلے سڑے پھل اور سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری اس آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد سے متعلقہ قوانین کی روشنی میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو مضر صحت ، غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ممبر ایڈمنسٹریشن نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوڑیٹ کو ہدایت کی وہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف اس مہم کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کو ئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.