برطانوی اسنائپرز کا ایک ہی دن میں نوے طالبان کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ

منگل 3 فروری 2015 15:59

برطانوی اسنائپرز کا ایک ہی دن میں نوے طالبان کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء ) ایک برطانوی اسنائپرز نے ایک ہی دن میں نوے طالبان عسکریت پسند سمیت ایک سو تہتر افراد کو ہلاک کرکے دنیا کے خطرناک اسنائپر کا ریکارڈ توڑ دیا۔برطانوی اسنائپرز نے دوسو کے قریب افراد کو نشانہ بنا کر امریکی اسنائپر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،،، برطانوی اسنائپرز کے حملوں میں نوے طالبان عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی اسنائپرز کرس کیلے کے پاس تھا،،،، جس نے ایک دن میں ایک سو ساٹھ افراد کو نشانہ بنایا تھا۔ کیلے نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران عراق میں دوسو پچیس افراد کو نشانہ بنایا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی اسنائپرز کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو تہتر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ برطانوی اسنائپرز کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کے قتل میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ اپنی جاب سے مطمئن بھی نہیں دوسری جانب صوبے ہلمند میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے متعدد حملوں میں برٹش آرمڈ فورسز کے گیارہ افراد بھی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :