ماں نے بیٹی سے بچنے کے لیے بیس بال کا سہارا لیا

منگل 3 فروری 2015 16:07

ماں نے بیٹی سے بچنے کے لیے بیس بال کا سہارا لیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) جانوروں سے بچاوٴ کے لیے تو بلے (bat) کا استعمال کرتے تو بہت سے لوگوں کو دیکھا تھا لیکن ایسا عجیب واقع پہلی بار منظر عام پر آیا۔ این (Ann) نامی ایک عورت رات کو روز اپنے سر ہانے بیس بال کا بلا رکھ کے سوتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ وہ اپنی جنونی بیٹی کا پر تشدد رویہ بتاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹے کرسٹی (Kristi) سے اتنی خوفزدہ ہوں کہ میں روز رات کو اپنے سرہانے بیس بال کا بلا رکھ کے سوتی ہوں وہ متعدد مرتبہ اپنے والدین کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکی ہے۔

این کا کہنا تھا کہ میں ایک کھلی آنکھ اور خوف کے ہمراہ سو سو کے تنگ آ چکی ہوں میں نے کرسٹی کو یہ پیشکش بھی کی کہ مایں تمہیں سو ڈالر ماہانہ دے دیا کروں گی لیکن تم چلی جاوٴ اس گھر سے۔ این نے بتایا کہ متعدد بار مشتعل ہو کر وہ گھریلو استعمال کی اشیا اٹھا کر دیواروں پر دے مارتی ہے۔ اور میں اس کے اسی رویے کی وجہ سے بیس بال کا بلا ساتھ رکھ کر سونے پر مجبور ہوں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ جنون میں آ کر کب کیا کر جائے۔