ناکافی پتہ ہونے کے باعث بچی کا سینٹا کو لکا گیا خط واپس آ گیا

منگل 3 فروری 2015 16:17

ناکافی پتہ ہونے کے باعث بچی کا سینٹا کو لکا گیا خط واپس آ گیا

آئر لینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء)آئر لینڈ کے علاقے میں واقع ایک پوسٹ آفس کو مجبور کیا گیا کہ وہ اس تین سالہ بچی سے معافی مانگیں جویہ چاہتی تھی کہ اس کا لکھا گیا خط سینٹا تک پہنچایا جائے تاکہ وہ اس کو پڑھ سکیں لیکن پوسٹ آفس نے نا کافی پتہ ہونے کے باعث اس خط کو واپس کر کے تین سالی بچی کا خواب توڑ دیا۔ پوسٹ آفس کے کارکن نے خط پر ایک سٹیکر چسپاں کیا جس پر لکھاگیا تھا ناکافی پتہ۔

(جاری ہے)

اس پر یہ معاملہ ٹوئٹر پر بھی زور پکڑ گیا۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہم خط لکھنے سے کچھ روز قبل ہمDandrum میں سینٹا سے ملے تھے تا کہ وہ جان سکیں کہ ہم کیا چاہتے ہیں تو خط نہ ملنے سے کوئی خاصہ فرق نہیں پڑا کیونکہ وہ جان گئے ہیں کہ ہماری کیا خواہشات ہیں۔ بچی کے والد سے اس حوالے سے تفصیل سے بات کی گئی جس میں کمپنی نے ان کو یہ آفر دی کہ ہم آپ کی بیٹی کے نام خاص معافی نامہ لکھ دیتے ہیں جس کو بچی کے والد نے مسترد کر دیا۔