سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فوری طور پر ٹی ایم اے سرگودھا میں 18 مختلف ضلع کونسلز سے آئے ہوئے ملازمین کو ٹرانسفر کرنے کیلئے ڈی سی او سرگودھا کو ہدایت کردی

بدھ 4 فروری 2015 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فوری طور پر ٹی ایم اے سرگودھا میں 18 مختلف ضلع کونسلز سے آئے ہوئے ملازمین کو ٹرانسفر کرنے کیلئے ڈی سی او سرگودھا کو ہدایت کردی ہے‘ ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری نے گزشتہ روز ایک خصوصی لیٹر ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کو تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے سرگودھا مالی بحران کا شکار ہے جس پرکمشنر سرگودھا اور اراکین اسمبلی نے ایک خصوصی پیپر ورک مکمل تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسوقت ٹی ایم اے سرگودھا میں 67 دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین تنخواہیں وصول رہے ہیں جس کے باعث ٹی ایم اے مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری نے ڈی سی او سرگودھا کو ایک لیٹر تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل سے آئے ہوئے 18 ملازمین جن میں ہیڈ کلرکس طاہر چیمہ‘ افضل شاکر‘ محمد بشیر‘ اکرم گوندل‘ محمد صفدر وغیرہ شامل ہیں کو 7 روز میں دیگر محکموں میں ٹرانسفر کرکے رپورٹ کی جائے جبکہ ضلعی حکومت کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ باقی رہ جانیوالے 49 ملازمین کو جو اس وقت ٹی ایم اے سرگودھا میں کررہے ہیں ضلعی حکومت تنخواہ ادا کیا کریگی ذرائع کے مطابق اس وقت لوکل گورنمنٹ کے 16‘ پبلک ہیلتھ 25‘ محکمہ ہاؤسنگ کے 8 ملازمین ٹی ایم اے سرگودھا میں کام کررہے ہیں ٹی ایم اے سرگودھا میں جو 67 دیگر محکموں سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین کام کررہے ہیں ان کی تنخواہ ماہانہ 45 لاکھ سے زائد بنتی ہے اس طرح ٹی ایم اے سرگودھا کو سالانہ 5 کروڑ سے زائد اضافی بوجھ سے زائد کا چھٹکارا حاصل ہوگا۔