امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان، شہری مشکلات کا شکار ‘مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی

جمعرات 5 فروری 2015 12:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) امریکی ریاست میساچیوسسٹ،النوائے اور مشی گن میں برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ‘ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی ‘ ہزاروں پروازیں منسوخ اور کئی ریاستیوں میں سکول بند رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کئی شہروں میں برف باری کے باعث لوگوں کے معمولات شدید متاثر ہوئے بوسٹن شہر برف باری سے بہت متاثر ہوا شہر میں سات روز کے دوران 108 سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے خراب موسم کے باعث 5ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور7ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں محکمہ موسمیات نے اتوار کو مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست النوائے کے شہر شکاگو میں سڑکیں تاحال برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ ڈرائیونگ کرنیوالوں کومحتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔لوگ اپنی مددآپ کے تحت بھی گھروں کے سامنے سے برف ہٹاتے رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق برف باری اور طوفان کے باعث مختلف حادثا ث کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی

متعلقہ عنوان :