عیسائی برادری مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی

جمعرات 5 فروری 2015 16:31

عیسائی برادری مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)عیسائی برادری مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔ احتجاج میں عیسائی برادری کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ہندوستان میں عیسائی اقلیتوں پر حملے کے کافی واقعات سامنے آئے ہیں ۔ انہی واقعات کے پیش نظر عیسائی برادری نے نئی دہلی میں احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نئی دہلی اور اس کے اطراف میں گذشتہ دو ماہ کے عرصے میں گرجا گھروں پر مختلف طرز کے پانچ حملے کیے جا چکے ہیں۔ احتجاج کے شرکاء کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئین جس کے نتیجے میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ احتجاج کے شر کا نے گرجا گھروں کی سکیورٹی صورتحال اور انحملوں کو لے کر نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت میں پی جے پی کی حکومت کے قیام کے بعد اقلیتی برادری میں عدم تحفظ کی سی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ گجرات کے وزیر اعظم پر مسلمانوں کے خلاف فسادات کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔