افغان فورسز کی پاکستان سے ملحقہ علاقے میں کارروائی، 18 شدت پسند ہلاک
جمعرات 5 فروری 2015 21:18
جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی کرکے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ پہاڑی سرحدی علاقے میں کارروائی کرکے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ننگرہار کے پولیس چیف کے مطابق کارروائی میں 26 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ننگرہار پولیس پولیس چیف کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کیخلاف حالیہ کارروائی پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے نازیان میں کی گئی۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف حالیہ آپریشن صوبہ ننگرہار میں شروع کیا گیا ہے جو القاعدہ کے سابق لیڈر اُسامہ بن لادن کا بیس کیمپ بھی کہلاتا تھا۔
واضع رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کیخللاف کارروائی کی ڈیمانڈ کی تھی۔ پاکستان حکومت افغانستان سے متعدد مرتبہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ مُلا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.