اقوام متحدہ کشمیر سمیت دنیابھرمیں مسلمانوں پر مظالم بندکرائے، جے یوپی (نورانی)،
ملیر میں شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، علماء ومشائخ کی بڑی تعدادمیں شرکت، ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وتشدداور بربریت کی انتہاکردی ہے، شہر بھر میں اجتماعات ومظاہروں سے مفتی رفیع الرحمٰن نورانی ودیگرعلماء کرام کاخطاب
جمعرات 5 فروری 2015 23:21
کراچی ( آ ن لائن ) ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وتشدداور بربریت کی انتہاکردی ہے، اقوام متحدہ دنیابھر باالخصوص کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بندکرائے،اوآئی سی کرداراداکرے اور مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کراچی کے سینئر نائب صدر مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی نے ملیر میں مولاناعبدالرزاق ہزاروی کے زیرصدارت شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
اجتماع میں پیر عبدالجبارچشتی، صاحبزادہ افتخاراحمدنقشبندی، صاحبزادہ فیض الرسول نورانی،مولاناعبداللہ کامل، علامہ نذیر نعیمی، مولانااشرف چشتی، میاں جمیل اور دیگر رہنماؤں سمیت علماء ومشائخ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ جے یوپی کراچی کے سینئرنائب صدر مفتی رفیع الرحمٰن نورانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیری مسلمان ظلم برداشت کرنے کی تاریخ رقم کررہے ہیں،جب تک کشمیر کے عوام کو حق خوارادیت نہیں دیاجاتا خطے میں پائیدارامن کاخواب کبھی شرمندہء تعبیر نہیں ہوسکتا ،حکمران اقوام متحدہ کواس کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کرانے میں کردار اداکریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.