ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کو ہاٹ کی رہائشی 108 سا لہ خاتوں بی بی حوا کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کرکے کارنامہ انجام دے دیا

جمعہ 6 فروری 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کو ہاٹ کی رہائشی 108 سا لہ خاتوں بی بی حوا کے کو لہے کی ہڈی کاکا میاب آپریش کر کے ایک بڑا کار نامہ انجام دیا ہے۔بی بی حوا کے لواحقین کے مطابق بی بی حوا گھرمیں پھسل کر گر گئیں تھیں جس کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ،ڈاکٹرز نے ان کے علا ج سے معذرت کرلی لہذا ہم نے پھر اے او کلینک میں رابط کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ نے ان کا کامیاب آپریش کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک کے معروف سرجن ڈاکٹر محمد عمران علی شاہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کا کہنا ہے کہ کولہے کی ہڈی کا آپریش بہت پیچیدہ ہوتا ہے اور اسکا فوری آپریش کرنا لازمی ہوتا ہے خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کے کو لہے کی ہڈی کا آپریشن کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا مجھے خوشی ہے کہ والد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ مشکل ترین آپریش کرکے اپنے والد کا نام روشن کروں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ ہمارے اے او کلینک میں آرتھوپیڈک کے حوالے سے تمام جدید سہولیات موجود ہیں مریضوں کا مطمئن ہونا ہماری کا میابی کی ضمانت ہے۔انھوں نے کہا کہ نہ صرف بی بی حوا بلکہ اس سے قبل بھی میں متعدد پیچیدہ آپریش کامیابی سے کر چکا ہوں۔