نیٹو اجلاس میں یوکرین میں جاری لڑائی کے پیش نظر مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعلان متوقع

جمعہ 6 فروری 2015 17:22

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) بیلجیم کے شہر برسلز میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں توقع کی جا رہی ہے کہ یوکرین میں جاری لڑائی کے پیش نظر مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینس سٹولٹن برگ نے کہاکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دفاعی حوالے سے یہ سب سے بڑا مشترکہ اور مربوط منصوبہ ہو گامنصوبے کا مقصد مشرقی یورپ کے نیٹو ممالک اور بلقان کی ریاستوں کو روس کی جانب سے لاحق ممکنہ خطرے سے تحفظ دلانا ہے۔

فورس کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا جس سے توقع کی جا رہی ہے یہ فورس کسی بھی فوجی خطرے کی صورت میں مناسب کارروائی کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت صرف ایک الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یورپی سکیورٹی میں گیم چینجر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کئی سالوں سے ابھرتے ہوئے رویے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :