سبی ٹائیگرز نے جعفرآباد ہاکس کو 32ر نز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی
اتوار 8 فروری 2015 16:35
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)فرسٹ فرنٹئیر کور ریجنل T20چیمپین شپ 2015زیر اہتمام سبی سکاؤٹس RCA ڈی ایم جمالیDCAسبی آرگنائزرٹورنامنٹ وڈیرہ رمضان سیلاچی میں سبی ٹائیگرز نے جعفرآباد ہاکس کو 32ر نز سے شکست دیکر سیمی فائینل میں پہنچنے کی اپنی راہ ہموار کر لی ہے تفصیلات کے مطابق آج ٹاس جیت کر سبی ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور سے پہلے 90رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں ریحان کے 26رنز اور محمد جنید سومرونے 21 رنز بنائے جواب میں جعفر آباد ہاکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یکے بعد دیگر ے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم محظ 61رنز بناکر آؤٹ ہوگئی سبی ٹائیگرز کے بولرز نے شاندار بولنگ کر تے ہوئے جعفرآباد ہاکس کو سنبھلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا سبی ٹائیگرز کی جانب سے عبد الکریم نے شاندار بولنگ کر تے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا صالح محمد نے 2جبران علی نے 2محمد جنید 1اور سائیں داد نے 1کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مین آف دی میچ کے حقدار محمد جنید سومرو قرار پائے جس نے شاندار 21رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی اور ایک کیچ بھی لیا میچ کے مہمان خاص مینجر نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار محمد یونس عمرانی تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جیسے ہی میچ شروع ہوتا ہے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر جاتا ہے تمام کھلاڑیوں اور سبی کے معتبرین اور کرکٹ کے دیوانوں نے سبی سکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر ان کو مبارک باد پیش کی اور کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.