دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے،جان کیری

اتوار 8 فروری 2015 17:13

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے‘ دہشت گردی کیخلاف سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا‘ دہشت گردوں کا تعلق کسی رنگ و نسل اور مذہب سے نہیں ان کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جان کیری نے سانحہ پشاور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفاک درندوں نے بیدردی سے پشاور کے آرمی پبلک دکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن بحران کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ یوکرائن بحران پر تمام ممالک متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے اردن کے پائلٹ کو بھی جلادیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :