نائیجیریا میں صدارتی انتخاب چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی

اتوار 8 فروری 2015 18:24

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)نائیجیریا میں صدارتی الیکشن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا گیا نائیجیریا میں صدارتی انتخاب 14 فروری کو ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم الیکشن کمیشن حکام کے اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاصدارتی انتخاب کی نئی تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ کمیشن کے سربراہ نے بتایا کہ فوج شمال مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے جنگ میں مصروف ہے اس لئے الیکشن کے دوران سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے الزام لگایا کہ صدر گڈلک جوناتھن کو اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے زیادہ وقت درکار ہے،اسی لیے الیکشن ملتوی کیا گیا