وارم اپ میچ: پاکستان نے بنگلا دیش کو3وکٹ سے ہرادیا
پیر 9 فروری 2015 16:32
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوتین وکٹ سے ہرا دیا۔ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور49.5 اوور ز میں پوری ٹیم 246رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے مطلوبہ 48.1اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کے صہیب مقصود نے93رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش کے بلے بازوں میں محمد اللہ نے83 اور تمیم 81رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستانی باؤلروں میں محمد عرفان نے5اور یاسر شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں سرفراز ایک کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 8 کے سکور پر اس وقت گری جب احمد شہزاد5رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین یونس خان تھے جنہوں نے 25 رنز بنائےاور اس موقع پر پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی لیکن اس کے بعد حارث سہیل اور صہیب مقصود نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 103 پر لے گئے۔
تاہم اس موقع پر حارث سہیل 39 رنز بناکر صہیب مقصود کا ساتھ چھوڑ گئےلیکن عمر اکمل نے ان کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے 39رنز بنائے اور 166کے سکور پر وہ بھی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جیت میں صہیب مقصود نے اہم کردار ادا کیا اور آخری وقت تک وہ کریز پر موجود رہے.دیگر کھلاڑیو ں میں حارث سہیل اور عمر اکمل نے 39,39رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کے باؤلروں میں مرتضیٰ اور تسکین نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.