کراچی ،میاں محمد ادریس کی صدارات میں ایف پی سی سی آئی کے ممبرا ن کی دوسری میٹنگ،
اجلاس میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ممبرا ن اور یو بی جی گرو پ کے سر براہا ن ایس ایم منیر ،افتخار علی ملک اور دیگر عہدیداران کی شر کت
پیر 9 فروری 2015 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزا ٓف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے ممبرا ن کی دوسری میٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس کی صدارات ہو ئی جس میں ملک بھر سے فیڈریشن چیمبر کے ممبرا ن اور UBGگرو پ کے سر براہا ن ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک اور فیڈریشن چیمبر کے دیگر عہدیداران سینئر نا ئب صدر عبدالرحیم جا نو ، نا ئب صدور وسیم وہر ہ ، اکرا م راجپوت ، خواجہ ضرار کلیم ، حمید اختر چڈا، اکرم فر ید ، زاہد انوار ، حاجی سلطا ن خان ممند ، اور فہمید ہ جما لی نے شر کت کی ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنی ابتدا ئی کلما ت میں فیڈریشن چیمبر کی ری اسٹر کچر نگ اور بہتری کیلئے کیے گئے فو ری اقداما ت کے با رے میں ممبرا ن کو آگا ہ کیا جسکو کا فی سر اہا گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے تما م چیمبرز اور ایسوسی ایشن کی آراء کے ساتھ قو می شیڈ و بجٹ مر تب کر نے کیلئے کیئے گئے اقدامات سے بھی ممبران کو آگا ہ کیا ۔ اجلا س میں قو می سطح کے بیشتر معا شی معاملات پر بحث ہو ئی جس میں بیرونی سر مایہ کا ری انر جی کی کمی ، غربت کے خا تمہ ، بیر وزگا ری میں کمی اور بند صنعتوں کی دوبا ری بحا لی وغیر ہ شامل ہیں ۔
فیڈریشن چیمبر کے آر اینڈ ڈی کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر ایوب مہر نے اجلا س کے شر کا ء کو بتا یا کہ قو می معیشت کی بحالی کے لیے لا ئحہ عمل مر تب کیاجا رہا ہے جس کے تحت ضرور ی معا شی اہدا ف کا حصول آسان ہوگا ۔ ملکی برآمدات میں اضا فہ ہوگا اور انفرااسٹر کچر میں بہتر ی آئے گی ۔ میاں محمد ادریس نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کا معیشت کی بحالی سے متعلق منصوبہ پہلے ملک کے نا مو ر معیشت دانوں اور تھنک ٹینک کے سامنے رکھا جا ئیگا تا کہ ان کی تجا ویز بھی اس میں شامل کی جاسکیں اسکے بعد یہ حکومت کے پا س جمع کرا دیا جا ئیگا تا کہ وہ اس پر فور ی عملدرآمد کو ممکن بنا سکیں ۔ اجلا س کے دورا ن فیڈریشن چیمبر کے صدر نے ممبرا ن کو یہ بھی بتا یا کہ عا لمی نما ئشو ں میں فیڈریشن چیمبر کے تحت شر کت کر نے والی کمپنیوں کا سلیکشن میرٹ کی بنیا د پر کیا جا ئیگا ۔ اور اسٹا لوں کی تقسیم بذریعہ صاف شفا ف قر عہ اندازی کے تحت ہو گی ۔ اس سسٹم میں بہتر ی لا نے کے لیے انہوں نے کہا کہ تما م چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو پہلے ہی مر اسلہ جا ری کیئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے ممبران کو نئی تجا رتی منڈیوں کو تجا رتی نمائشو ں اور تجارتی وفود کے ذریعے دریا فت کر نے پر زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.