افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی ‘اقوام متحدہ

منگل 10 فروری 2015 12:29

افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی ‘اقوام متحدہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی ‘انھوں نے منشیات فروشی ‘ بھتے اور اغوا برائے تاوان پر انحصار بڑھادیا ہے ‘ماہانہ لاکھوں ڈالر کمارہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام سے امید تھی کہ طالبان اس حکومت کا حصہ بن جائیں گے تاہم اب لگتا ہے افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی کیونکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کرکے لاکھوں ڈالر ماہانہ کمارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدخشان میں موجود کانیں طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور طالبان کو ان سے سالانہ10لاکھ ڈالر ملتے ہیں تاجک آبادی والے علاقوں سے آنے اور جانے والے ٹرکوں سے سالانہ ساڑھے 3 لاکھ ڈالر سے زائد بھتاوصول کیا جارہا ہے ‘ مشرقی کابل میں قیمتی پتھر کی کانوں سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2005 کے بعد سے طالبان کے ہاتھوں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا اور طالبان نے اغوا برائے تاوان کے ذریعے بھی ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم بٹوری ہے۔

متعلقہ عنوان :