چلی میں نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

منگل 10 فروری 2015 13:03

چلی میں نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء)چلی میں نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا۔آندیز کے پہاڑوں میں ڈگلس ڈی سی تھری ٹوئن پروپیلر طیارہ اپریل 1961 میں لاپتہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت طیارے کی تلاش میں جانے والوں کو صرف طیارے کا پچھلا حصہ اور مسافروں کی کچھ باقیات ملی تھیں۔جس جگہ سے اب طیارے کا ملبہ ملا ہے وہ سطح سمندر سے 3ہزار میٹر بلند ہے۔ دشوار گزار راستے تک پہنچنے کے لیے امدادی ٹیموں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے کے مسافروں کے لواحقین نے بھی اس مقام تک جانے کی خواہش ظاہر کی ہے