کراچی،مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی،گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
منگل 10 فروری 2015 22:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) منگل کوشہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی،گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،محمود آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق الیاس نامی ملزم نے چند روز قبل اپنے دوست عمران کو گلشن اقبال بلاک سیون کے مکان میں بلاکر قتل کیا اور اس کی نعش وہیں دفن کردی،گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کی نشاندہی پر مکان سے مقتول عمران کی ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول عمران اس کی اہلیہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کررہا تھا، جس پر اس نے مشتعل ہو کر کلہاڑی سے اس کے سات ٹکڑے کئے ااور وہیں دفن کردیا۔
ادھر کورنگی سیکٹر 36سی سے بھی ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماراجہاں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت افتخار عرف افتخاری کے نام سے ہوئی ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتیوں کی پچاس سے زائدوارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق محمود آباد نمبر دو کے علاقے میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ذرائع کادعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد ایسے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.