اپوزیشن کاپٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیخلاف واک آؤٹ،
حکومت جب تک ایوان کے تقدس کو بحال نہیں کرتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے،خورشید شاہ، اپوزیشن ایک دن کی مہلت دے ہم اپنا قبلہ درست کرلیں گے، وزیر دفاع، وزیر میڈیا پر ایک گھنٹہ انٹرویو دے سکتے ہیں لیکن ایوان میں کیوں نہیں آتے،خورشیدشاہ
بدھ 11 فروری 2015 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے بالاتر ہوکر پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ پر بدھ کو بھی ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا اور لیڈر سید خورشید شاہ نے واضح کردیا کہ حکومت جب تک ایوان کے تقدس کو بحال نہیں کرتی ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گیجبکہ وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن ایک دن کی مہلت دے ہم اپنا قبلہ درست کرلیں گے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ اشیاء پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ ہماری لڑائی حکومت سے ذاتی نہیں عوامی مفادات کیلئے ایوان میں آواز اٹھاتے رہیں گے، وزیر میڈیا پر ایک گھنٹہ انٹرویو دے سکتے ہیں لیکن ایوان میں کیوں نہیں آتے۔(جاری ہے)
حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم ایجی ٹیشن کی سیاست دوبارہ شروع کریں۔
حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ ہم پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو ہم ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔ خورشید شاہ وارننگ دیتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ایوان کے تقدس کو اہمیت دیتی ہے۔ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے اپوزیشن سے کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن ایک دن کی مہلت دے وزیر خزانہ اور وزیراعظم سے بات کروں گا اور ایوان کو ہر لحاظ سے مطمئن کریں گے۔ ہماری طاقت یہ ایوان ہے اسے بائی پاس نہیں کریں گے۔ ایوان کو بائی پاس کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اپوزیشن کو منانے کے باوجود ایوان کی کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ سید خورشید شاہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر ملک میں درآمدی ڈیوٹیوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا اور حکومتی فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت ایوان سے بالاتر ہوکر فیصلے کررہی ہے۔ اصلی طاقت ایوان ہے حکومت ایوان کی عزت کرےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.