شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے
جمعرات 12 فروری 2015 21:42
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی ڈاکخانے والی گلی میں ایک گھر سے 4ٹکڑوں میں موجود بوری بند لاش ملی ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ اقبال ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے ۔متول علاقے میں کیبل آپریٹر کا کام کرتا تھا ۔
پرانی سبزی منڈی کا رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا ۔قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر 12-Fمیں گھر سے 50سالہ شمیم زوجہ محمد حیات کی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔مقتولہ کی یہ دوسری شادی تھی ۔قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس خالد بن ولید روڈبلاک 2/Bبنگلہ نمبر 86Aگراوٴنڈ فلور سے 22سالہ ساجد میتلائی ولد محمد رضا میتلائی کی سر میں گولی لگی لاش ملی ۔
تاہم موت کی وجہ جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ذہنی مریض تھا ۔پریڈی کے علاقے صدر پیرا ڈائز ہوٹل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر کریم خان ولد غلام خالق ،فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بنگلہ نمبر 177/80میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ 35سالہ ظہیر ولد فضل محمود پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.