ایمپلائز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 94 دن گزرگئے

جمعہ 13 فروری 2015 17:39

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) سیڈا ایمپلائز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 94 ویں روز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں محمد طاہر ، جواد علی درانی ، طارق منظور محمد حسنی ، راشد شاہوانی ، عدیل الرحمن ، ماما خلیل ، محمد بلال اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے پورا موسم سرما فٹ پاتھ پر جائز مطالبات کے حصول کیلئے گزار دیا ہے جس پر ملازمین کے حوصلے پست ہونے کی بجائے مزید مستحکم ہوئے ہیں رہنماؤں نے بیان میں کہا کہ بیوروکریسی کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو مستقبل قرار دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نوجوان کے بہتر ماحول میسر آنے سے وہ دوسرے صوبوں کی طرح ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن دوسری جانب احتجاجی کیمپ میں ملازمین کی اکثریت نوجوان اساتذہ اور ٹیکنیکل سٹاف پر مشتمل ہے جو کہ سیڈا پروجیکٹ کے تحت چھ چھ سال محکمہ تعلیم میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ایلمنٹری کالجز کے سربراہان ملازمین سے مطمئن تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے وفد نے حبیب اللہ اچکزئی کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی جس پر سیڈا ایمپلائز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں احتجاجی پروگرام کے تحت سیاسی جماعتوں کے صوبائی دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کروانے کا وعدہ کیا جو ایک ہفتہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ان سے امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :