کولمبیا‘ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونیوالے 16 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 14 فروری 2015 15:06

کولمبیا‘ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونیوالے 16 پاکستانی شہریوں ..

بگوٹا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) کولمبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 16 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانیوالے 16 پاکستانیوں سے ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ وہ برازیل سے پگوٹا میں داخل ہوئے اور اب پاناما کے راستے امریکہ داخل ہونا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو میڈلین میں گرفتار کیا گیا تھا۔